خیبر پختونخوا میں 411 سرکاری نوکریوں کے ٹیسٹ میں ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کی شرکت


پشاور(قدرت روزنامہ) اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا کے دفاتر میں 411 اسامیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ میں ایک لاکھ 50 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا دفاتر میں جونیئر آڈیٹر، ڈیٹا انٹری آپریٹر، یو ڈی سی، ایل ڈی سی اور اسٹینو ٹائپسٹ کی 411 اسامیوں پر تقرری کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔
ان امیدواروں کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا کی طرف سے پشاور میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ تعداد بہت زیادہ ہونے کے سبب ان امیدواروں کے ٹیسٹ مرحلہ وار لیے گئے۔ امیدواروں کا تعلق پورے صوبے کے اضلاع سے تھا۔
اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا ڈاکٹر اکبر علی خان نے تمام ٹیسٹ کی خود نگرانی کی۔ ان کے مطابق ٹیسٹ کی شفافیت کے لیے ہر قسم کے انتظامات کیے گئے تاکہ امیدواروں کو ان کا جائز حق دیا جا سکے۔ ان کے مطابق نتائج کا اعلان 15 سے 20 روز میں کیا جائے گا۔

Recent Posts

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

7 mins ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

19 mins ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

26 mins ago

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

34 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

47 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago