پاکستان کا 2025 تک پانی کی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، شیری رحمٰن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے گلیشیئرز بہت تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان کا 2025 تک پانی کی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔
شیری رحمٰن سے سوئس وزیر خارجہ نے ملاقات کی، پاکستان میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر جارج اسٹینر بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

ملاقات میں ماحولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے مطابق 7 جولائی تاریخ کا گرم ترین دن تھا، ہمارے گلیشیئر پگھلنے میں 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں شدید مون سون بارشوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں، گزشتہ سال سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

52 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

59 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago