سعودی عرب میں نوکری کرنے والے 40لاکھ سے زائد غیرملکیوں کی تنخواہ کتنی ہے؟ جانیے

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں سماجی کفالت کے سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں 40 لاکھ سے زیادہ غیرملکیوں کی تنخواہیں 1500 ریال سے کم ہے۔سرکاری ادارے کے مطابق ان کے یہاں رجسٹرڈ 52 فیصد سعودی ملازمین کی کم از کم تنخواہ پانچ ہزار ریال ہے۔اخبار 24 کے مطابق سرکاری ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2.6 ملین سعودی سماجی کفالت کے ادارے میں رجسٹرڈ ہیں ان میں سے 13 لاکھ ایسے ہیں جن کی تنخواہ پانچ ہزار ریال سے کم ہے۔

اسی طرح 5 لاکھ 94 ہزار 700 شہری ایسے ہیں جن کی تنخواہ دس ہزار ریال یا اس سے زیادہ ہے یہ ادارے میں رجسٹرڈ کل افراد کا 22.8 فیصد ہیں۔

سماجی کفالت کے ادارے نے بتایا ہے کہ اس کے رجسٹرڈ ملازمین کی کل تعداد 10.4 ملین ہے ان میں سے 5 لاکھ 9 ہزار سرکاری اداروں اور 9.9 ملین پرائیویٹ کمپنیوں و اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ادارے میں رجسٹرڈ غیرملکیوں کی تعداد 7.8 ملین ہے، ان میں 40 لاکھ سے زیادہ ایسے ہیں جن کی تنخواہیں 1500 ریال سے کم ہیں۔

اسی طرح 2.5 ملین ایسے ہیں جن کی تنخواہیں 1500 سے 3 ہزار کے درمیان ہیں اور 1.16 ملین ایسے غیرملکی ہیں جن کی تنخواہیں تین ہزار ریال سے زیادہ ہیں۔

Recent Posts

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

11 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

20 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

23 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

45 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

47 mins ago

حکومت اپنی مدت پوری کرتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان

ملتان (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا…

49 mins ago