بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی، مالی معاونت اورسرپرستی کررہا ہے،پاکستان نے ناقابل تردید ثبوت پیش کر دیے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی، مالی معاونت اورکارروائیاں کرتا رہا ہے اور پاکستان نے ملک بھر میں دہشت گرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت نے افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو فروغ دے کر بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے لئے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے

اور پاکستان کے خلاف اپنے ظاہر اور پوشیدہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں ایک نیٹ ورک قائم کیا ہے۔یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ بھارت نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے عناصر کی حمایت کی تاکہ ان کو پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کے لئے استعمال کیا جائے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب بھارتی قونصل خانے قائم کئے گئے جن کا مقصد پاکستان میں دہشت گرد حملے کرانا تھا۔ رپورٹ میں افسوس کااظہارکیاگیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے اپنے آلہ کاروں کے طور پر استعمال کرنے کے لئے داعش اورٹی ٹی پی جیسے عناصر کی حمایت کی اوران کو تربیت دی۔ افغان فورسز کی تربیت کی آڑ میں اس نے داعش اور ٹی ٹی پی کے عناصر کو تربیت دی اور مبینہ طور پر تقریبا 300 افراد اب بھی بھارت میں زیر تربیت ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں کوپاکستان میں دہشت گردی سرگرمیوں کے لئے لانچنگ پیڈ کے طورپر استعمال کرتی تھی اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو نے بھی کئی دہشت گردکارروائیوں کی منصوبہ بندی اور کنٹرول افغانستان سے کرنے کا اعتراف کیاتھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے لاہور دھماکے، داسو اور گوادر حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی لیکن افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد پاکستان کے خلاف مودی حکومت کے منصوبے ناکام ہوگئے ہیں۔

Recent Posts

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی…

1 min ago

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

15 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

26 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

37 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

49 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago