یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کا سرغنہ گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) یونان میں کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم محمد سلیم سنیارے کو گجرات سے گرفتار کیا گیا، جو یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم آصف سنیارے کا بھائی ہے۔ ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لیے کروڑوں روپے بٹورے۔ ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے۔
گرفتار ملزم محمد سلیم سنیارا حوالہ ہنڈی کے ذریعے اپنے بھائی آصف سنیارے کو پیسے بھجواتا تھا اور یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ملزم کا بھائی آصف سنیارا اس وقت لیبیا میں موجود ہے، جس نے لیبیا میں متعدد سیف ہاؤسز بنائے ہوئے ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ لاہور کی دیگر کارروائیوں کے دوران ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اشتہاری ملزم حافظ فقیر اللہ انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو 5 مقدمات میں مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف مقدمات 2018ء میں درج ہوئے۔ لاہور سے گرفتار ملزم نے متعدد شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کی غرض سے لاکھوں روپے بٹورے اور بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔
ایک اور کارروائی میں سعودی عرب ملازمت کے نام پر بھاری رقوم ہتھیانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں عامر مقصود اور عمیر مقصود شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج تھا اور ان کے خلاف 8 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں۔ ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خان ورک کی ہدایت پر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ریاض خان کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

8 mins ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

16 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

25 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

37 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

51 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago