مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)امام کعبہ شیخ ڈاکٹر فیصل غزاوی نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مرد اور عورت کے درمیان نکاح کو ایک عالمی قانون بنایا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں جمعہ کے خطبہ کے دوران امام کعبہ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو درست جبلت پر ہی پیدا کیا ہے، ہم جنس پرستی انسانی فطرت کے خلاف ہے اور اس کا تہذیب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔امام کعبہ شیخ ڈاکٹر فیصل غزاوی نے کہا کہ شیطان بندے کے لیے یہ چاہتا ہے کہ وہ حدود الٰہی سے تجاوز کر جائے اور ناگوار کام میں مبتلا ہو جائے۔امام کعبہ شیخ ڈاکٹر فیصل غزاوی نے متنبہ کیا کہ آج صورت حال اس قدر بگڑ گئی ہے کہ انسان فطرت کے خلاف ٹکرا گیا ہے، مرد کو مرد اور خاتون کو خاتون کے ساتھ شادی کرنے کے قانون منظور کیے جا رہے ہیں حتیٰ کہ جانوروں کے ساتھ شادی تک کو درست کہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جنسی بگاڑ اور کج روی ہے، شیطان نے انسان کے لیے ہر قسم کی فحاشی کو ترقی اور تہذیب بنا دیا ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…