امیتابھ نے ایک بار ہاتھ باندھ کر قرضہ لوٹانے کی یقین دہانی کرائی، انجان سری واستو


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے سینئر اداکار انجان سری واستو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ہاتھ باندھ کر انہیں کہا کہ وہ ان کے ادھار کے پیسے جلد لوٹادیں گے . ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے 80 اور 90 کی دہائیوں کے ان واقعات کا ذکر کیا ہے جب لیجنڈری اداکار مشکل حالات سے گزر رہے تھے .


1980 میں امیتابھ ایک اسکینڈل کا شکار ہوگئے تھے جس سے ان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا اور مالی مشکلات کا شکار بھی ہوگئے تھے . انجان سری واستو شوبز مصروفیات کے ساتھ ایک بینکر بھی تھے اور ان کے بینک نے اُس زمانے میں امیتابھ کی کمپنی اے بی سی ایل کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بڑا قرضہ فراہم کیا تھا .
ان کے مطابق جب ایک مرتبہ وہ امیتابھ سے ملنے گئے تو وہ فوری طور پر ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوگئے اور کہا کہ وہ جلد ہمارے بینک کا پیسہ لوٹادیں جس پر سری واستو نے اداکار کو بتایا کہ وہ پیسے لینے کیلئے نہیں آئے ہیں بلکہ کسی اور مسئلہ پر ملنے آئے ہیں . انجان سری واستو بالی وڈ کی ایک معروف شخصیت ہیں اور ان کا امیتابھ بچن کے ساتھ بہت دہائیوں پرانا تعلق ہے .

. .

متعلقہ خبریں