امیتابھ نے ایک بار ہاتھ باندھ کر قرضہ لوٹانے کی یقین دہانی کرائی، انجان سری واستو


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے سینئر اداکار انجان سری واستو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ہاتھ باندھ کر انہیں کہا کہ وہ ان کے ادھار کے پیسے جلد لوٹادیں گے۔ ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے 80 اور 90 کی دہائیوں کے ان واقعات کا ذکر کیا ہے جب لیجنڈری اداکار مشکل حالات سے گزر رہے تھے۔
1980 میں امیتابھ ایک اسکینڈل کا شکار ہوگئے تھے جس سے ان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا اور مالی مشکلات کا شکار بھی ہوگئے تھے۔انجان سری واستو شوبز مصروفیات کے ساتھ ایک بینکر بھی تھے اور ان کے بینک نے اُس زمانے میں امیتابھ کی کمپنی اے بی سی ایل کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بڑا قرضہ فراہم کیا تھا۔
ان کے مطابق جب ایک مرتبہ وہ امیتابھ سے ملنے گئے تو وہ فوری طور پر ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوگئے اور کہا کہ وہ جلد ہمارے بینک کا پیسہ لوٹادیں جس پر سری واستو نے اداکار کو بتایا کہ وہ پیسے لینے کیلئے نہیں آئے ہیں بلکہ کسی اور مسئلہ پر ملنے آئے ہیں۔انجان سری واستو بالی وڈ کی ایک معروف شخصیت ہیں اور ان کا امیتابھ بچن کے ساتھ بہت دہائیوں پرانا تعلق ہے۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

5 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

6 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

6 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

7 hours ago