شفاف الیکشن ہی مسائل سے نجات کا ذریعہ ہے، ورنہ کشت و خون ہوگا، شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن ہی مسائل سے نجات دلائیں گے، ورنہ کشت و خون ہوگا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ‏صرف30 دن کا کھیل باقی ہے۔ لوگ ایک مہینہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں ، جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی۔
صرف30 دن کا کھیل باقی ہے لوگ ایک مہنیہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی زمین پر اکڑ کر چلنے والےچادر اور چاردیواری کو روندنےوالے زمین بوس ہو جائیں گےجیل کاگیٹ ٹوٹےگابےگناہ لوگ چھوٹیں گے3مرتبہ خزانےکولوٹنےوالےاورسرمحل…

سابق وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زمین پر اکڑ کر چلنے والےچادر اور چاردیواری کو روندنےوالے زمیں بوس ہو جائیں گے۔ جیل کاگیٹ ٹوٹے گا، بےگناہ لوگ چھوٹیں گے۔ آئی ایم ایف حکومت اور اُس کےوزیرخزانہ پراعتبار نہیں کرتا، اسی لیے دوسروں سے ضمانت لینے اُن کے گھر گئے ہیں ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 10 کروڑ لوگ خطِ غربت سے نیچے آ گئے ہیں اور 2 کروڑ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔ یہ ہے 15 مہینے کی حکومت کا کارنامہ۔ 30دنوں میں پی ڈی ایم میں کھینچا تانی ہو گی، رسہ کشی ہوگی، جوڈو کراٹے ہوں گے اور بٹوارا ہوگا۔ بنکاک کے شعلے ہوں گےاور بغداد کی راتیں ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی ملک کو ان مسائل سے نجات دلائیں گے ورنہ کشت وخون ہوگا۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔ الیکشن کروانے ہوں گے۔ زرداری اور بلاول سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں ۔ معلوم نہیں آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہیں یا نہیں ہیں، دو تہائی اکثریت کے بغیر اسمبلی میں بنائے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سزا اور اُس کی واپسی بھی دو تہائی کی آئینی ترمیم سے مشروط ہے۔ جب ذرائع ابلاغ کوپابند سلاسل کردیا جاتا ہے تو ملک افواہوں کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔ جو قرضہ دے رہے ہیں ان کو قرضوں کی واپسی کی گارنٹی بھی چاہیے، ورنہ ڈیفالٹ کی تلوارلٹک رہی ہے ۔ پہلے ہی عالمی برادری سے تنہا ہوتے جا رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاسی استحکام پیدا کرو ۔ ان حالات میں یورپی یونین جی ایس پی پلس اسٹیٹس بھی واپس لے سکتی ہے۔

Recent Posts

لاہور ہائی کورٹ: گندم اسکینڈل کی تحقیقات نیب سے کرانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل کی تحقیقات قومی احتساب بیورو (نیب)…

5 mins ago

وزیر خارجہ پاک-چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت کیلئے چین پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحق ڈار چین پہنچ گئے ہیں جہاں…

23 mins ago

شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل

کراچی(قدرت روزنامہ)شاہین آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300شکار مکمل کرلیے۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی…

27 mins ago

“سارا ایوارڈ شو ایک طرف اور حازم بنگوار ایک طرف”

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حازم بنگوار کا منفرد اسٹائل ایوارڈ شو میں…

33 mins ago

16مئی سے پیٹرول کتنا سستا ہونے کا امکان؟مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

35 mins ago

پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی ائیرلائنز پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کے تناظر میں بڑی…

42 mins ago