انگلینڈ بھارت مانچسٹر ٹیسٹ منسوخ ہونے کی وجہ آئی پی ایل کے سوا کچھ نہیں: مائیکل وان

لندن (قدرت روزنامہ) سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ ہونے کی وجہ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کو قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں مائیکل وان کا کہنا تھا کہ اس ٹیسٹ کی منسوخی کی وجہ آئی پی ایل کے سوا کچھ نہیں ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں مائیکل وان نے بین الاقوامی کرکٹ سیریز کی منسوخی کی وجہ کھل کر بتاتے ہوئے کہا کہ ’آئی پی ایل میں شامل کھلاڑی اور سٹاف ممبران روانہ ہو رہے ہیں، متحدہ عرب امارات میں 6 دن کے قرنطینہ کی شرط ہے جب کہ ایونٹ کے بقیہ میچز کے آغاز میں صرف 7 روز باقی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ نہ کہیں کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ آئی پی ایل کے سوا کسی دوسری وجہ سے منسوخ ہوا ہے‘۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری تھی جس کا ایک میچ ہونا باقی تھا، اس دوران بھارتی کھلاڑیوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آخری میچ کو منسوخ کرنا پڑا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد جہاں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے وہیں کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے آئی پی ایل کو منسوخ کرنا پڑ گیا تھا۔
بعد میں آئی پی ایل انتظامیہ میں ایونٹ کے بقیہ میچز کروانے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا انتخاب کیا جہاں اس ایونٹ کے بقیہ میچز ایک ہفتے بعد ہی شروع ہونے جارہے ہیں۔

Recent Posts

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

7 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

17 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

30 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

35 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

39 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago