85لاکھ روپے رشوت لینے کا معاملہ؛ ڈی سی ملیر کی خاتون ملازمہ گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی سی ملیر کے دفتر کی ملازمہ شبانہ کنول کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی ملیر کے دفتر میں کلرک کے طور پر کام کرنے والے شبانہ کنول کو 85لاکھ روپے اور زیورات بطور رشوت لینے کے الزم میں گرفتار کرلیا ہے۔
چند روز قبل مبینہ رشوت لینے کی وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی سی ملیر نے کلرک شبانہ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
وزیراعلی سندھ نے بھی معاملے کا نوٹس لیا تھا اس سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی سی ملیر کی کلرک شبانہ کو گزشتہ روز اپنے گھر سے گرفتار کیا لیا ہے جبکہ انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
شبانہ کنول نے زمیں کی منتقلی کو کیلئے رقم وصول کی تھی اس سلسلے میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ فضل شہزاد عباسی کا کہنا ہے کہ خاتوں کلرک شبانہ کنول نے سرکاری زمیں منتقل کرنے کیلئے مقامی شخص سے رقم وصول کی تھی۔اس کی وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے خاتوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی میں 5 کھرب سے زائد کے غیر ترقیاتی، ایک کھرب سے زائد ترقیاتی مطالبات زر پیش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال 2024-25کیلئے 93ترقیاتی وغیرترقیاتی مطالبات زر پیش کیں جس…

1 min ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 6 ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں…

6 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیچر عامر غوری کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں ٹرین کی زد…

19 mins ago

پسنی میں مسلح گروہوں کی موجودگی، حکومت سرکوبی کرے، مولانا ہدایت الرحمن

پسنی(قدرت روزنامہ)ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان کی پسنی میں کی مسلح گروہوں کی سرکوبی…

26 mins ago

بلوچستان میں کانگو وائرس کے مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے، تین کی حالت تشویشناک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ 2 مریض دم توڑ گئے ہیں جبکہ 3…

32 mins ago

تربت میں یونیسیف اور ای ایس پی کے زیر اہتمام تین روزہ تربیتی ورکشاپ

تربت(قدرت روزنامہ)گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کھڈان دشت میں یونیسیف اور ESP کے زیراہتمام تین روزہ…

38 mins ago