کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر علی زیدی کو انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنا مہنگا پڑ گیا، الیکشن کمیشن کے علی زیدی کی حلقہ بدری کے احکامات جاری- تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کو حلقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ علی زیدی نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر انہیں حلقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ علی زیدی نے ووٹرز کے لیے مشکلات پیدا کیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی وزیر کو حلقہ بدر کریں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی منتخب عہدہ رکھنے والا شخص دوران پولنگ حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے الیکشن کمیشن عملے کیخلاف ہتک عزت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں علی زیدی نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی میں نےکوئی خلاف ورزی نہیں کی ڈیڑھ بجےکےقریب ووٹ دے کر چلا گیا تھا ثابت کردیں میں کسی پولنگ اسٹیشن میں گیاہوں ثابت ہونےپرقومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینےکو تیار ہوں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا الیکشن کمیشن میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ وہ اپنے غلطی پر سرعام معافی مانگیں؟ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر اورتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی زیدی کو علاقے سے باہر نکالنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق علی زیدی مستقل ضابطے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ان کو فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود سے باہر نکالہ جائے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…