گوادر(قدرت روزنامہ)الیکشن قریب آنے پر چوری چھپے مختلف آسامیوں کے تعیناتی آرڈر اپنے من پسند لوگوں میں تقسیم دراصل گوادر کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل پر قدغن ہے، گوادر کے نوجوان اس ناانصافی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے مختلف سرکاری آسامیوں کے تعیناتی آرڈر چوری چھپے من پسند افراد کے گھروں میں تقسیم کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ضلع گوادر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل پر قدغن قرار دیا۔مولانا بلوچ نے کہا کہ الیکشن قریب آنے پر من پسند لوگوں کو نوازنا دراصل ضلع گوادر کے ان تمام بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے جن کے والدین نے پیٹ کاٹ کر ان کو پڑھایا۔مولانا ہدایت الرحمن نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس ظلم کے خلاف حق دو تحریک کے ساتھ مل کر بھرپور آواز اٹھائیں اور انصاف ملنے تک خاموش نہ رہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…