بھارت نے دریائے راوی میں 1لاکھ 85ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے پر دریاوں میں ممکنہ سیلاب کی ایڈوائزری جاری کر دی جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو حساس علاقوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے 1لاکھ 85ہزار کیوسک پانی کا ریلہ اُجھ بیراج (دریائے راوی) سے چھوڑ دیا ہے اور 65ہزار کیوسک اگلے 20-24 گھنٹوں کے اندر پہنچنے کی توقع ہے، 65ہزار کیوسک پانی کی آمد سے دریائے راوی میں جسر کے مقام پر کم نوعیت کی سیلابی کیفیت متوقع ہے۔
این ڈی ایم ایم نے متعلقہ انتظامیہ کو 20 جولائی تک حساس علاقوں کی مانیڑنگ جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔دریائے چناب پر مرالہ ہیڈ ورکس اور دریائے راوی میں جسر کے مقام پر مانیٹرنگ جاری ہے، عوام کو بارشوں کی پیشرفت اور تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت نے گژشتہ سال 1 لاکھ 73ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔

Recent Posts

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

3 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago