کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات، حکمران جماعت تحریک انصاف کوشکست کا سامنا

پشاور(قدرت روزنامہ)کنٹونمنٹ بورڈ پشاورکے انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کوشکست،پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا . پشاور میں 5 جنرل نشستوں کے لئے45 امیدواروں میں مقابلہ ہوا ، تحریک انصاف،پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوا .

کنٹونمنٹ بورڈ پشاورکے انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کوشکست کاسامنارہا،پاکستان پیپلزپارٹی نے دونشستوں کے ساتھ برتری حاصل کرلی،غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق وارڈ 1 شامی سے آزاد امیدوار نعمان فاروق 705 ووٹ لیکر کامیاب، وارڈ ٹو سے پیپلز پارٹی کے نعیم بخش 593 ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے، وارڈ نمبر تھری سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار فیضان ناظم 1 ہزار 128 ووٹ لیکر کامیاب،وارڈ نمبر فورسے پاکستان پیپلز پارٹی کے یداللہ بنگش 820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،غیرسرکاری نتائج کے مطابق وارڈ 5 سے پی ٹی آئی کے امیدواراسید سیٹھی 330 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 28 ہزار 33 ہے،،تاہم ٹرن اوٹ کم رہا، دن بھر امیدواروں کے انتخابی کیمپوں میں کارکنوں کارش رہا . پشاور کے 5 وارڈز میں 27 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے،انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے . . .

متعلقہ خبریں