کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے انتخابات، حکمران جماعت تحریک انصاف کوشکست کا سامنا

پشاور(قدرت روزنامہ)کنٹونمنٹ بورڈ پشاورکے انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کوشکست،پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔پشاور میں 5 جنرل نشستوں کے لئے45 امیدواروں میں مقابلہ ہوا ، تحریک انصاف،پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی کے درمیان کانٹے کامقابلہ ہوا۔ کنٹونمنٹ بورڈ پشاورکے انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کوشکست کاسامنارہا،پاکستان پیپلزپارٹی نے دونشستوں کے ساتھ برتری حاصل کرلی،غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے مطابق وارڈ 1 شامی سے آزاد امیدوار نعمان فاروق 705 ووٹ لیکر کامیاب، وارڈ ٹو سے پیپلز پارٹی کے نعیم بخش 593 ووٹ لیکرکامیاب قرارپائے، وارڈ نمبر تھری سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار فیضان ناظم 1 ہزار 128 ووٹ لیکر کامیاب،وارڈ نمبر

فورسے پاکستان پیپلز پارٹی کے یداللہ بنگش 820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،غیرسرکاری نتائج کے مطابق وارڈ 5 سے پی ٹی آئی کے امیدواراسید سیٹھی 330 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 28 ہزار 33 ہے،،تاہم ٹرن اوٹ کم رہا، دن بھر امیدواروں کے انتخابی کیمپوں میں کارکنوں کارش رہا۔ پشاور کے 5 وارڈز میں 27 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے،انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Recent Posts

علی امین گنڈا پور راولپنڈی پہنچے بغیر واپس پشاورروانہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان…

2 mins ago

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago