کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پانچ فیصد کے مینڈیٹ سے کوئی شہر کا مالک نہیں بن سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح و شہدائے اردو کے ایصال ثواب کےلیے ہونے والی دعائیہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جس کے پاس پچاس سال سے کراچی کا مینڈیٹ نہیں تھا اسکو کراچی دے دیا گیا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا میئر عوام کا نمائندہ نہیں ہے۔
اپنی گفتگو کے دوران خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اردو دیگر قومیتوں میں رابطے کی زبان ہے۔ اردو زبان نہ ہوتی تو ہم ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہوتے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورے خطے میں اردو رابطے کی زبان ہے۔ اردو کو سرکاری زبان بنانے کےلیے عدالتی فیصلے دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سری لنکا، افغانستان سمیت مشرق وسطیٰ میں اردو رابطے کی زبان ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…