سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، وزیراعظم نے ہائوس رینٹ میں44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں اضافے کی منظوری دے دی ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی منظوری کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ ہو گیا ہے .

نجی ٹی وی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں کیے جانے والے اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے . جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے . نجی ٹی وی کے مطابق کرایوں میں اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں تعینات وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہے . . .

متعلقہ خبریں