معروف براڈکاسٹر اورکالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف براڈکاسٹر اورکالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے- تفصیلات کےمطابق ریڈیو پاکستان سے اپنی آواز کا جادو جگانے والے معروف براڈکاسٹر اورکالم نگار عظیم سرور انتقال کرگئے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق عظیم سرور کی عمر 78سال تھی، وہ کچھ دنوں سےکراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، اہل خانہ کے مطابق عظیم سرورکی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر مسجد نورگلشن اقبال بلاک 16 میں ادا کی جائےگی۔

عظیم سرور نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے لیےکئی معروف ڈرامے بھی تحریرکیے، ان کے تحریر کردہ مشہور ڈراموں میں آواز کے سائے، خواب آزاد ہیں ، برف اور ہونٹوں کے سراب شامل ہیں ، انہوں نے 1974 میں لاہور میں ہونے والی تاریخی اسلامی سربراہی کانفرنس میں کمنٹیٹر کے فرائض بھی انجام دیے۔عظیم سرور نے 16 سال کی عمر میں بطور اناؤنسر ریڈیو پاکستان میں خدمات کا آغاز کیا ، 44 سالہ کیریئر میں عظیم سرور نے پروڈیوسر، پروگرام مینیجر، ڈپٹی کنٹرولر، کمپیئر اور کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیے۔ عظیم سرور نے ریڈیو پاکستان کے لیے صبح پاکستان ، آواز خزانہ ، رنگ ہی رنگ جیدی کے سنگ اور جیدی کے مہمان جیسے معروف پروگرام ترتیب دیے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago