بھارت کے پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب میں نچلے درجے کا سیلاب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تاہم آئندہ دنوں میں دریائے سندھ کے بہاو میں کمی کا امکان ہے۔اس و قت دریاوں میں پانی کا مجموعی بہاو 4 لاکھ 24 ہزار کیوسک اور ذخیرہ 82 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔
ہمسائیہ ملک بھارت نے پھر پانی چھوڑ دیا جس سے ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 69 ہزار کیوسک، ہیڈ خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 93 ہزار، ہیڈ قادر آباد پر 1 لاکھ 94 ہزار اور ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 33 ہزار کیوسک ہے۔دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 53 ہزار جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 56 ہزار کیوسک ہے، چشمہ بیراج پرپانی کا بہاؤ 2 لاکھ 39 ہزار کیوسک جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار کیوسک ہے۔
کالاباغ کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 26 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گدو بیراج پر پانی کی آؐمد 1 لاکھ 887 ہزار کیوسک، سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 44 ہزار کیوسک ہے جبکہ 29 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے۔
پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 کا تحصیل شکر گڑھ میں مشترکہ ریسکیو آپریشن سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچا لیا گیا۔دھان کی کاشتکاری کے دوران بچوں اور خواتین سمیت بیشتر افراد بھارت کی جانب سے آنے والے سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 کی ریسکیو ٹیموں نے تحصیل شکرگڑھ کے سرحدی علاقے میں بروقت ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو 1122 اور پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیموں نے خواتین اور بچوں سمیت 223 افراد کو باحفاظت نکال لیا۔سیلابی ریلے میں پھنسے افراد نے ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر ریسکیو 1122 اور پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔ مزید کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ابھی بھی پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیم متاثرہ علاقہ میں لوگوں کی فوری امداد کے لیے موجود ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

2 hours ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago