سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل رکھ دیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل رکھ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام کے خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے رواں ہفتے اپنی پہلی اولاد کو جنم دیا ہے۔ سابقہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی تھی۔

تاہم اب بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ثناء خان نے اپنے نومولود کا نام طارق جمیل رکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ثنا خان کا کہنا ہے کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے اور وہ اپنے بیٹے کیلئے ایک ایسا نام چاہتے تھے جو دینداری اور دیانتداری کی علامت ہو۔
ثناء خان نے مزید کہا کہ ماں بننا دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔ والدین بننا زندگی بھر کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ طارق جمیل (معروف بہ مولانا طارق جمیل) ایک پاکستانی مبلغ اور عالمِ دین ہیں۔ جن کے نام پر بھارتی میڈیا کی جانب سے ثناء خان کے بیٹے کا نام رکھنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ ثناء خان 2020 میں شوبز سے دوری اختیار کرنے کے بعد بزنس مین اور مفتی انس سید سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

Recent Posts

دوران حج خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش،نام عرفات رکھ دیا گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے عرفات کی پہاڑی پر صحت…

23 hours ago

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

1 day ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 day ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 day ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

1 day ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

1 day ago