نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے . کرایوں میں اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں تعینات ملازمین کے لیے ہے . واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری ملازمین کو اچھی خبر یہ سنائی گئی تھی کہ انہیں 25 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا . محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا . محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا . میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو نے کہا کہ یہ الاؤنس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا جنہیں پہلے کوئی اضافی الاؤنس نہیں ملتا ، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الاؤنس بقایا جات کے ساتھ ملے گا . محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا- محکمہ خزانہ کی جانب سے اے جی آفس کو بھی یہ حکم نامہ جاری کیا گیا . دوسری جانب دوسری جانب سے محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الاؤنس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی . . .
کراچی (قدرت روزنامہ) گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی- تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی . وفاقی ملازمین کےکرایوں میں اضافے سے متعلق وزیراعظم ہاؤس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے .
متعلقہ خبریں