گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری

کراچی (قدرت روزنامہ) گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بہت بڑی خوشخبری، وزیراعظم عمران خان نے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی- تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ وفاقی ملازمین کےکرایوں میں اضافے سے متعلق وزیراعظم ہاؤس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 44 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ کرایوں میں اضافہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں تعینات ملازمین کے لیے ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری ملازمین کو اچھی خبر یہ سنائی گئی تھی کہ انہیں 25 فیصد اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کو 25 فیصد الاؤنس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو نے کہا کہ یہ الاؤنس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا جنہیں پہلے کوئی اضافی الاؤنس نہیں ملتا ، تمام ملازمین اور افسران کو یکم جون سے یہ سپیشل الاؤنس بقایا جات کے ساتھ ملے گا۔
محکمہ خزانہ نے دس فی صد تنخواہ اور پنشن میں اضافہ بقایا جات کے ساتھ ستمبر کی تنخواہ کے ساتھ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا- محکمہ خزانہ کی جانب سے اے جی آفس کو بھی یہ حکم نامہ جاری کیا گیا۔ دوسری جانب دوسری جانب سے محکمہ جیل کے ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور جیل الاؤنس دینے کی سمری دوبارہ ارسال کر دی گئی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago