جون میں کتنی ترسیلاتِ زر آئیں؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری


کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ترسیلاتِ زر کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی . مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے جون 2023ء میں 2 ارب 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے، جون کی ورکرز ترسیلات مئی کے مقابلے 4 فیصد زائد رہیں .


اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جون 2022ء کے مقابلے میں جون 2023ء کی ترسیلات 22 فیصد کم رہیں . مالی سال 2023ء میں ورکرز ترسیلات 27 ارب 2 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 2022ء کی ورکرز ترسیلات 31 ارب 27 کروڑ ڈالرز تھیں .
مالی سال 2023ء میں ورکرز ترسیلات 13.6 فیصد کم رہیں، رواں برس سعودی عرب سے پاکستانی ورکرز کی ترسیلات کی مد میں 6 ارب 44 کروڑ ڈالرز آئے . سعودی عرب سے ورکرز ترسیلات مالی سال 2023ء میں 17 فیصد کم رہیں، سعودیہ سے مالی سال 2022ء میں 7.75 ارب ڈالرز کی ورکرز ترسیلات آئی تھیں .
جون 2023ء میں سعودی عرب سے 515.1 ملین ڈالرز، برطانیہ سے 343.0 ملین ڈالرز آئے . گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات سے 324.7 ملین ڈالرز جبکہ امریکا سے 272.3 ملین ڈالرز آئے .

. .

متعلقہ خبریں