لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے قلات میں مظاہرہ، ٹریفک عارضی طور پر معطل


قلات  (قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے خواتین اور بچوں نے قلات کے علاقے منگچر میں جوہان کراس کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج کے دوران ٹریفک روک دی۔ شاہراہ کی بندش سے سڑک کے دونوں راستوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔مظاہرین نے احتجاجاً سڑک کو آمدورفت کے لیے معطل کرکے رکھ دیا ہے۔ پولیس اور سول حکام مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعہ معاملہ حل کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔
مظاہرے میں شریک خواتین نے شاہان بلوچ کی رہائی کے مطالبے پر مشتمل بینر اٹھا رکھا تھا۔ ان کے مطابق گزشتہ برس 14 جنوری کو منگوچر سے جبری طور پر لاپتا کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کے اہل خانہ کو ان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

شاہان بلوچ کی جلد از جلد بازیابی کا مظالبہ کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ شاہان بلوچ زندہ بھی ہیں کہ نہیں۔

Recent Posts

کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید احتجاج، ٹریفک معطل

کراچی(قدرت روزنامہ)شاہ لطیف ٹاؤن اور اورنگی بنارس پل پر بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج…

2 mins ago

لاہور میں شدید گرمی، پارہ 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں شدید گرمی کے باعث آج پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک…

12 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

20 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، معاملات ملکر حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

21 mins ago

واٹس ایپ نے پروفائل فوٹو فیچر کی آزمائش شروع کر دی

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)میٹا کا انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک نئے فیچر پر کام کر…

36 mins ago

“طلعت حسین کا انتقال پاکستانی شوبز کیلئے بہت بڑا نقصان ہے”

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری اداکار طلعت حسین…

41 mins ago