پاکستان میں ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے بلکہ پاکستان میں ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے . ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہوں گے .


اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ انہوں نے آج عدالت کو اپنے خلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کی بابت آگاہ کردیا ہے . عدالت نے 18 جولائی کی تاریخ سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے استغاثہ کو تفتیشی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے .
اس سے قبل دارالحکومت کے تھانہ کھنہ اور تھانہ ترنول میں درج 9 مئی کو توڑ پھوڑ واقعات سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے . شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات سے متعلق اسلام آباد میں درج مقدمات کے ضمن میں تفتیش مکمل نہ ہونے پر سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے .
عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی ہیں . انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دیتے ہیں جس پر شاہ محمود قریشی نے استدعا کی کہ اسی دن ملتان میں ان کیخلاف 5 مقدمات کی سماعت کی تاریخ مقرر ہے .
جس پر فاضل جج نے پہلے شاہ محمود قریشی کو ملتان کی عدالت سے اپنی حاضری کا استثنا لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کارروائی آگے بڑھانا چاہتے ہیں . تاہم بعد میں شاہ محمود کی استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں