محکمہ صحت بلوچستان نے ایمرجنسی ڈیوٹی سے انکار پر ایڈہاک ڈاکٹروں کو برخاست کردیا، 3 کیخلاف کارروائی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) محکمہ صحت بلوچستان نے خضدار کے علا قے آڑنجی میں ایمرجنسی ڈیوٹی سے انکار پر ایڈہاک پر تعینات ڈاکٹر کو ملازمت سے برخاست جبکہ مزید 3ڈاکٹروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کاآغاز کر دیا . تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علا قے آڑنجی میں گیسٹرو کی وباءپھیلانے کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹروں کو علاقے میں ریلیف کے کاموں کے لئے بھیجا گیا تھاتاہم ایمر جنسی ڈیوٹی پر جا نے سے انکار کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے .

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق آڑنجی میں ایمرجنسی ڈیوٹی سے انکار پر ایڈہاک پر تعینات ہونے والے ڈاکٹر لعل بخش کوملازمت سے برخاست جبکہ ڈاکٹر غلام سرور ، ڈاکٹر احمد علی ، ڈاکٹر عبدالوہاب کے خلاف محکمانہ کاروائی کاآغاز کر دیا گیا . . .

متعلقہ خبریں