علیم خان نے وزارت سے استعفیٰ کیوں دیا؟ ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہاورن الرشید نے کہا ہے کہ علیم خان نے عمران خان کو کہہ دیا ہے کہ میرا استعفیٰ قبول فرمائیں ، جبکہ وزیراعظم نے انہیں کہا ہے کہ وہ مستعفی نہ ہوں . سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ علیم خان دل شکستہ تھے کہ اپنی حکومت آئی اور جیل جانا پڑا ، خان صاحب نے حال بھی نہیں پوچھا .

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے . میڈیارپورٹس کا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر نے اپنی وزارت سے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عبد العلیم خان نے چند روز قبل وزیراعظم سے ملاقات میں استعفی پیش کیا . عمران خان نے عبدالعلیم خان کو استعفی واپس کرتے ہوئے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا . ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جواب کا انتظار ہے، میں ذاتی مصروفیت کے باعث مزید وزارت نہیں سنبھال سکتا، میں نے کئی سال سیاست میں وقت گزارا، اب کچھ وقت اپنی نجی لائف کو دینا چاہتا ہوں، میں نے پاکستان کے لئے بہت کام کیا اور مزید بھی پاکستان کیلئے کام کرتا رہوں گا . واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان 6 فروری 2019 کو گرفتاری کے بعد بلدیات اور منصوبہ بندی کی وزارتوں سے مستعفی ہو گئے تھے . . .

متعلقہ خبریں