علیم خان نے وزارت سے استعفیٰ کیوں دیا؟ ہارون الرشید کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ہاورن الرشید نے کہا ہے کہ علیم خان نے عمران خان کو کہہ دیا ہے کہ میرا استعفیٰ قبول فرمائیں ، جبکہ وزیراعظم نے انہیں کہا ہے کہ وہ مستعفی نہ ہوں ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ علیم خان دل شکستہ تھے کہ اپنی حکومت آئی اور جیل جانا پڑا ، خان صاحب نے حال بھی نہیں پوچھا ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کر

لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر نے اپنی وزارت سے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عبد العلیم خان نے چند روز قبل وزیراعظم سے ملاقات میں استعفی پیش کیا۔ عمران خان نے عبدالعلیم خان کو استعفی واپس کرتے ہوئے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جواب کا انتظار ہے، میں ذاتی مصروفیت کے باعث مزید وزارت نہیں سنبھال سکتا، میں نے کئی سال سیاست میں وقت گزارا، اب کچھ وقت اپنی نجی لائف کو دینا چاہتا ہوں، میں نے پاکستان کے لئے بہت کام کیا اور مزید بھی پاکستان کیلئے کام کرتا رہوں گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان 6 فروری 2019 کو گرفتاری کے بعد بلدیات اور منصوبہ بندی کی وزارتوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں کی واپسی کو روک دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں…

5 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی…

15 mins ago

ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ…

20 mins ago

نیا بجٹ نافذ؛ اشرافیہ کیلیے مراعات، تنخواہ دار اور کاروباری طبقے پر ٹیکسز کی بھرمار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال 2024-25 کا بجٹ نافذ ہوگیا، جس میں حکومت نے…

22 mins ago

مینار پاکستان واقعہ؛ ٹک ٹاکر خاتون کیس سے پیچھے ہٹ گئی، ملزمان کو معاف کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں بڑی پیش…

30 mins ago

5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ مارشل میں سزائے موت پانے والے…

37 mins ago