205 میں سے 125 وارڈز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں تگڑا مقابلہ جاری ، پیپلز پارٹی کی بھی پوزیشن واضح ہو گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 205 میں سے 125 وارڈز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج ، پی ٹی آئی اور ن لیگ تگڑا مقابلہ جاری ، پیپلز پارٹی کی بھی پوزیشن واضح ہو گئی . تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونیوالے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے .

تازہ ترین میڈیا اطلاعات کے مطابق اب تک کے 205 میں سے 125 وارڈز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 39، پاکستان تحریک انصاف کے 37، مسلم لیگ ن کے 24 ، پیپلزپارٹی کے 11 اور دیگر 14 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں . واضح رہے کہ ملک بھر کےکنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے . ملک کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 205 وارڈز میں 1569 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا . . .

متعلقہ خبریں