’’فچ‘‘ نے پاکستان کی طویل المیعاد درجہ بندی کو بہتر کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’’فچ‘‘ نے پاکستان کی طویل المیعاد غیر ملکی کرنسی کی درجہ بندی کو اَپ گریڈ کردیا . ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’’فچ‘‘ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایشور ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) سے اَپ گریڈ کرکے اسے ٹرپل سی کردیا .

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی بحالی کے سفر کی جانب ایک اور مثبت خبر سامنے آئی ہے، الحمدللہ .

وزیرخزانہ نے کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے پر وزیراعظم میاں شہباز شریف، قوم، حکومتی اتحادیوں اور اقتصادی ٹیم کو مبارک باد بھی دی . . .

متعلقہ خبریں