جیل کا عملہ سہولیات دیکر تصاویر کھینچتا ہے اور سامان لے جاتا ہے، پرویز الہیٰ


لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کو جیل میں بی کلاس سہولیات نہ دینے کے خلاف درخواست پر عدالت نے آئی جی جیل خانہ جات اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو منگل کو طلب کرلیا، پرویز الہی نے کہا کہ عدالتی حکم پر سہولیات دے کر تصاویر بناتے ہیں اور سامان اتار لیتے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہی کی جیل میں بی کلاس سہولیات نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالتی حکم پر پرویز الہی کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
عدالت نے پرویز الہی سے پوچھا کہ پرویز الٰہی صاحب بتائیں کب سے جیل میں ہیں؟ پرویز الہی نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں مشکلات کے سوا کچھ نہیں، جیل میں جہاں مجھے رکھا گیا ہے وہاں کیڑے پھرتے ہیں، جہاں رکھا گیا وہیں واش روم ہے، مجھے بی کلاس فراہم نہیں کی گئی، میرے پاؤں پھول چکے ہیں، صحت خراب ہے۔
پرویز الٰہی نے استدعا کی کہ مجھے عدالت جیل کے بجائے سروسز اسپتال منتقل کردے کیوں کہ جیل میں کوئی سہولت نہیں دی گئی مکمل غلط بیانی کی جاتی ہے۔عدالت نے پرویز الہی سے مکالمہ کیا کہ اس کے سوا آپ کے پاس کیا آپشن ہے؟ پرویز الہی نے کہا کہ جس طرح چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ضمانت دی گئی اسی طرح مجھے بھی ضمانت دی جائے۔ پرویز الٰہی کے جواب پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔
عدالت نے آئی جی جیل اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو منگل کو طلب کرلیا۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جیل میں عدالتی حکم کے مطابق سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ تصاویر دکھا سکتے ہیں؟ اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ جی تصاویر موجود ہیں۔ اس پر پرویز الہی نے کہا کہ عدالتی حکم پر سہولیات دے کر تصاویر بناتے ہیں اور سامان اتار لیتے ہیں۔
پرویز الہی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وزیراعلی ہوں اور جیل میں بہتر کلاس قانونی حق ہے، عدالت اے سی اور گھر کے کھانے سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے۔پنجاب حکومت کے وکیل نے پرویز الہٰی کی درخواست کی مخالفت کی۔ عدالت نے سماعت کل تک تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

3 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

13 mins ago

پنجاب: اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی بھی برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…

28 mins ago

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

7 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

7 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

7 hours ago