کوئٹہ، APRNS کی مرکزی قیادت کا کوئٹہ پہنچنے پر زبردست استقبال کیا جائیگا، اسرار محمد کھیتران

مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ 13 جولائی کو کوئٹہ بلوچستان میںAPRNS کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کرینگے اور اس موقعہ کور کمیٹی ممبران اور عہدیداران کے ہمراہ شمع روشن کریں گے
کوٸٹہ (قدرت روزنامہ)لوکل/ریجنل اخبارات اور علاقائی صحافیوں کے حقوق کی محافظ ملک گیر ایسوسی ایشن ”آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS“ کے بانی و مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ 13 جولائی کو کوئٹہ بلوچستان میںAPRNS کے اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کرینگے اور اس موقعہ کور کمیٹی ممبران اور عہدیداران کے ہمراہ شمع روشن کریں گے، ان خیالات کا اظہار APRNS بلوچستان کے صوبائی ترجمان اسرار محمد کھیتران نے استقبالیہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ APRNS کی مرکزی قیادت کا کوئٹہ میں زبردست استقبال کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS کے مرکزی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی زیر قیادت وفد کوئٹہ کا تنظیمی دورہ کر رہا ہے اس تنظیمی دورہ میں مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر عابد علی جوہر، مرکزی کور کمیٹی کے ممبران حافظ محمد جہانگیر، رضاء اللہ خان، غلام مرتضیٰ باجوہ، محمد سہیل گنگہوہی، رب نواز کمالانی، کمال عبدالجمیل، ظہیر عباس، حکمت یار خان، قیصر محمود ڈار اور دیگر قیادت شامل ہے تمام قیادت کا تاریخی استقبال کیا جائیگا۔

Recent Posts

‎پارلیمنٹ کے ہاتھوں پہلی مرتبہ چیف جسٹس کی نامزدگی، اگلے مراحل کیا ہونگے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمنٹ سے چیف جسٹس سپریم کورٹ…

2 hours ago

چیف جسٹس کی نامزدگی مروجہ آئینی طریقہ کار کے تحت ہوئی،اس پر احتجاج نہیں بنتا، شہزاد شوکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس…

2 hours ago

جو اللہ چاہے گا وہی ہوگا، جسٹس منصور بینچ نمبر ایک میں منتقل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں جی 10 ٹو اپارٹمنٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کے دوران…

2 hours ago

آئینی ترمیم کو نہیں مانتے احتجاجاً پورے ملک کو بلاک کردیں گے، وزیراعلیٰ کے پی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم…

2 hours ago

جسٹس یحییٰ آفریدی نئے چیف جسٹس آف پاکستان نامزد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نیا…

3 hours ago

آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے رواں مالی سال 25- 2024 میں پاکستان میں…

8 hours ago