کنٹونمنٹ انتخابات ،پنجاب میں برتری کے بعد شہباز شریف نے کارکنوں سے بڑا وعدہ کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں ہمیں جو کامیابی مل رہی ہے وہ عوام کے مسلم لیگ (ن) پر بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن ) پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکر کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جو کامیابی مل رہی ہے عوام کا مسلم لیگ (ن) پر بھروسے اور یقین کا ثبوت ہے .

انہوں نے کہا کہ کامیاب امیدواروں کو مبارک دیتا ہوں، ٹیم پی ایم ایل این، کارکنان، سپورٹرز اور ووٹرز کو خراجِ تحسین اور مبارک پیش کرتا ہوں، ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، ہم پوری محنت، منصوبہ بندی اور جذبے سے عوام کی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے . . .

متعلقہ خبریں