کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں جس پر کسی کو منانا پڑے: وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کوئی فیصلہ ہوا ہی نہیں جس پر تحفظات ہوں یا کسی کو منانا پڑے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا الیکشن آگے پیچھے کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلے نہیں ہوئے۔پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کے شکوے کے جواب میں ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ن لیگ کا دو ٹوک اور واضح مؤقف ہے کہ الیکشن نگراں سیٹ اپ میں ہونے چاہئیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اسمبلیاں مدت پوری کر کے تحلیل ہوں گی اور نگراں سیٹ اپ آئے گا، نگراں سیٹ اپ کے تحت الیکشن ایک ہی روز اور آئین کے مطابق ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف ضرور واپس آئیں گے اور ن لیگ کی الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، حکومت اس معاملے پر سنجیدہ ہے۔وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا ہے کہ ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، تمام تحقیقاتی اداروں کو میرٹ پر تفتیش کرنی چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کے خلاف سائنٹیفک شواہد موجود ہیں۔واضح رہے کہ آج ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے شکوہ کیا ہے کہ دبئی میں ہونے والی مشاورت میں مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، انہیں کیوں مشاورت سے دور رکھا گیا؟ انہیں کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے؟

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

5 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago