9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی دہشتگردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں 9 مئی کے درج دہشت گردی کے مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو دہشت گردی کے مزید 3 مقدمات میں نامزد کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے کیس میں نامزد کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عسکری ٹاور حملے کے مقدمے میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ماڈل ٹاؤن میں وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ پر حملے کے مقدمے میں بھی نامزد کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت 7 مقدمات درج تھے، جن کی تعداد اب 10 ہو گئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی کے واقعات پر پنجاب کے دیگر اضلاع میں دہشت گردی کے 19 مقدمات ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ان مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن کے بعد لاہور میں دہشت گردی کے 3 مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملتان کے 3، راولپنڈی کے 2، فیصل آباد کے 2 اور گوجرانوالہ کے 1 دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

Recent Posts

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

1 min ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

7 mins ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

27 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی…

1 hour ago

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ،ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے…

2 hours ago

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق…

2 hours ago