رانچی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں عدالت میں پیش ہوگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ امیشا پٹیل رانچی کی عدالت میں پیش ہوئیں اورموقف اختیار کیا کہ ان پر عائد مالی فراڈ کے الزامات درست نہیں۔ عدالت نے امیشا پٹیل کو 18 جون کو مشروط ضمانت دی تھی۔
امیشا پٹیل کیخلاف پروڈیوسر اجے سنگھ نے چیک باؤنس ہونے اور ڈھائی کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ اجے سنگھ کا موقف ہے کہ اداکارہ کو فلم بنانے کے لیے ڈھائی کروڑ روپے دیئے تھے تاہم نہ تو فلم بنی اور نہ ہی سود سمیت پیسے واپس ملے۔اجے سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ امیشا پٹیل نے جو چیک دئیے تھے وہ بھی باؤنس ہوگئے جس کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ امیشا پٹیل طویل عرصے بعد اپنی بلاک بسٹر فلم ’ غدر‘ کے سیکوئل کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہی ہیں۔ سنی دیول کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی امیشا پٹیل کی فلم 11 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…