کراچی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبے اور ملک کی خدمت کی ہے، ہم الیکشن میں جانے کے لیے تیار ہیں، پہلے سے زیادہ ووٹ اور سیٹیں لیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر آمد، مراد علی شاہ نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کی درگاہ پر حاضری دی، معاونین خصوصی بچل شاہ اور پیر احمد رضا شاہ جیلانی، کمشنر کراچی اقبال میمن نے ان کا استقبال کیا۔
سید مراد علی شاہ کے ساتھ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی تھے، وزیراعلیٰ سندھ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کر کے 3 روزہ عرس کا اختتام کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خاص برائے مذہبی امور بچل شاہ نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی، معاون خاص برائے محکمہ اوقاف پیر احمد رضا شاہ جیلانی نے انہیں چادر پیش کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مردم شماری میں سندھ کے ساتھ نا انصافی کی گئی، مردم شماری کےغیر سرکاری نمبر پر مطمئن نہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…