تمام چیزیں بہتر کرکے عوام کو دے کر جائیں گے، مریم اورنگزیب


پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم تمام چیزوں کو بہتر کرکے عوام کو دے کر جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وفاقی حکومت مریم اورنگزیب نے کہا کہ زمان پارک میں پولیس اور رینجرز کی گاڑیاں جلائی گئیں، پہلے پاکستان ٹیلی ویژن پر حملہ کیا اور اب ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ آور ہوئے، ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ کو جلایا گیا، یہ وہ گناہ ہے جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں کہتے ہیں میری چوری اور فارن فنڈنگ کا حساب نہ لیا جائے، ن لیگ پاکستان کو تعمیر کرنے والی جماعت ہے، ن لیگ وفاق کی اکائیوں کو جوڑنے کا پیغام ہے، ہم تمام چیزوں کو بہتر کرکے عوام کو دے کر جائیں گے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چور وزیراعظم کو ووٹ کے ذریعے پارلیمنٹ سے باہر پھینکا، خیبرپختونخوا میں 4 سال تک ایک تعمیری کام نہیں کیا گیا، صوبے میں کسی ہسپتال میں ایک کمرہ نہیں بنا سکے، خیبر پختونخوا کے لوگ کبھی اس سازشی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

Recent Posts

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

2 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

9 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

12 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

14 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

15 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

23 mins ago