آئی ایم ایف کا پروگرام مجبوری میں قبول کیا، وزیراعظم شہباز شریف


پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔پشاور میں فاٹا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رواں سال بہت مشکل تھا۔ معاشی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ آئی ایم ایف پروگرام مجبوری میں قبول کیا۔ قرضوں سے جان چھڑانا اور بھکاری پن کا خاتمہ کرنا ہے تو مل کر کام کرنا ہوگا اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا دئیے ہیں۔ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے اس سلسلے میں بڑی محنت کی۔
انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سیکھنا ہو گا رونے دھونے سے کوئی ملک ترقی نہیں کرتا ۔ ترقی کے لیے محنت کرنا ہوگی۔ مہنگائی میں بتدریج کمی کریں گے۔ آئندہ چند سالوں میں پاکستان خطے کا خوشحال ملک ہوگا۔ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago