ایس ایس جی سی کے میڈیکل آفیسر کا اغوا اور قتل، خاتون سمیت 4 افراد گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ) سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیکل آفیسر کے اغوا اور قتل میں ملوث خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق7 جولائی کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رحم علی شاہ کو اغوا کار ایک پرائیویٹ ایمبولینس میں ممکنہ طور پرعلاج کے لیے سول اسپتال لائے تھے جہاں ڈاکٹر رحم علی شاہ کی موت کی تصدیق ہونے پر اغوا کار لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔
سات جولائی کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیکل آفیسر کی لاش ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ پہنچائی گئی۔ 7 جولائی کو ہی ڈاکٹر رحم علی شاہ کے اغوا کا مقدمہ بیٹے سید مہر علی شاہ کی مدعیت فیروزآباد تھانے میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکٹر رحم علی شاہ 6 جولائی کی شام سات بجے گھر سے نکلے تھے اور شام 7 بجکر 36 منٹ پر انہوں نے اپنے دوست کو کال کرکے اپنی آخری لوکیشن نورانی کباب شاہراہ قائدین پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 بھیجی اور اس کے بعد موبائل فون بند ہوگیا جس کے بعد ہم نے تلاش شروع کر دی۔
کار ٹریکر کمپنی کی مدد سے پتا چلا کہ ڈاکٹر رحم علی شاہ کی گاڑی سرجانی ٹاؤن میں کھڑی ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ 9 جولائی کو ڈاکٹر رحم علی کے ورثاء نے لاش کو ایدھی سرد خانے میں شناخت کیا۔پولیس حکام کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رحم علی شاہ کو سر پر ڈنڈا یا کوئی اور وزنی چیز مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد 9 جولائی کو ہی سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیکل آفیسر کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
پولیس حکام کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رحم علی شاہ کے اغوا اور قتل میں خواتین سمیت 8 سے 10 افراد کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس نے ڈاکٹر رحم علی شاہ کے اغوا اور قتل میں ملوث اب تک 4 ملزمان ذیشان، اس کی بیوی حنا، زوہیب اور کریم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

5 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

11 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

19 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

26 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

34 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

1 hour ago