قرآن کی بے حرمتی:کویت کا سویڈش زبان میں ایک لاکھ قرآن پاک چھاپنے کا اعلان


کویت (قدرت روزنامہ)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد کویت نے سویڈش زبان میں ایک لاکھ قرآن پاک کے نسخے شائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق، کویت میں کونسل آف منسٹر کی ہفتہ وار میٹنگ کے دوران سویڈش زبان میں ایک لاکھ قرآن پاک کے نسخے چھاپنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کویت کے وزیراعظم شیخ احمد نواف الاحمد کی سربراہی میں طے پایا کہ عقیدہ اسلام کی رواداری کے فروغ کیلئے کویت سویڈش زبان میں مقدس قرآن پاک کے ایک لاکھ نسخوں کی اشاعت کرے گا جسے سویڈن میں تقسیم کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کویت کی ہدایات پر پبلک اتھارٹی آف کیئر کو سویڈش زبان میں ایک لاکھ قرآن پاک کی اشاعت کا کام سونپا گیا ہے۔
کویت کی وزارت داخلہ کے مطابق سویڈش زبان میں چھاپے گئے قرآن پاک کے نسخوں کوسویڈن میں اسلامی اصولوں، اقدار ، امن ومحبت کے فروغ کے ساتھ ساتھ نفرت ، انتہا پسندی اور مذہبی عدم برداشت جیسے جذبات کو مسترد کرنے کیلئے تقسیم کیا جائے گا۔
توہین قرآن کا واقعہ
خیال رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا۔
قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں ریلیاں
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور کئی ممالک میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جب کہ حکومت پاکستان کی طرف سے اس سلسلے میں یوم تقدیس قرآن بھی منایا گیا۔

Recent Posts

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

11 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

36 mins ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

1 hour ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

1 hour ago

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب، اہم فیصلوں کی منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…

1 hour ago

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

1 hour ago