یونیورسٹی سے ملنے والامعاوضہ ضروریات پوری نہیں کرتا پروفیسر نے رات کو پیز ا شاپ کھول لی

قاہرہ(قدرت روزنامہ)ایک 32 سالہ مصری شخص کی متاثرکن کہانی سامنے آئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک استاد ہے اورایک نجی یونیورسٹی میں پروفیسر ہے۔ دلچسپ کہانی یہ ہے کہ وہ دن کو یونیورسٹی میں پڑھاتا ہے اور رات کو اپنی پیزا شاپ چلاتا اور خود پیزے بنا کرفروخت کرتا ہے۔ ڈاکٹر عمرو فہمی جو اس وقت 30 کے پیٹے میں ہیں نے اپنی کہانی عرب ٹی وی کو بیان کی اور بتایا کہ میں نے 2012 میں یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ سنہ 2013 میں ایک نجی یونیورسٹی میں اکنامکس اور مارکیٹنگ کی تدریس شروع کردی۔ 2016 میں ماسٹر

ڈگری حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ اس کی یونیورسٹی کے کام سے ملنے والا معاوضہ میری ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ میں نے سوچا کہ یونیورسٹی میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ کوئی دوسرا کام بھی کرنا چاہیے تاکہ میں مزید تعلیم بھی جاری رکھ سکوں اور خاندان کی کفالت کی ذمہ داریوں کی انجام دہی بھی کر سکوں۔ مجھے برگر اور پیزا پسند تھے۔ چنانچہ میں نے برگر تیار کرنے کے لیے ایک موبائل ٹھیلا خریدا اور اس میں برگربنا کرفروخت کرنا شروع کردیے۔ میں نے کئی سال تک برگر فروخت کئے اور اب دوستوں کے ساتھ مل کر جنوبی قاہرہ میں الاھرام گارڈن میں ایک پیزاریسٹورینٹ کھولا ہے۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

5 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

5 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

5 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

5 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

6 hours ago