جدہ(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے شہر جدہ کے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف سے فضائی سفر کے دوران ممنوعہ اشیاءکی فہرست جاری کر دی گئی۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایئرپورٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں ان اشیاءکی فہرست بتاتے ہوئے وارننگ دی گئی ہے کہ جو مسافر یہ اشیاءساتھ لائے گا ، نہ صرف یہ اشیاءضبط کر لی جائیں گی بلکہ ممکنہ طور پر اس کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔
تفصیل کے مطابق کیبن بیگیج میں بلیڈز، نشہ آور مشروبات، کمپریسڈ گیس، چاقو یا چھری، آتشیں اسلحہ یا ان کی شکل کا کھلونا، دھماکہ خیز مواد، آئس سکیٹس، بیس بال بیٹ، نیل کٹر اور دیگر اس نوع کی اشیاء، دیگر نوعیت کے اوزار، تابکاری مواد، گولہ بارود، میٹ کلیورز اور قینچی لیجانا ممنوع ہے۔
چیکڈ بیگیج میں مائع آکسیجن ڈیوائسز، ہووربورڈز، الیکٹرو شاک اور عارضی مفلوج کر دینے والی دیگر ڈیوائسز، تابکاری مواد، آکسیڈائزرز یا نامیابی پرآکسائیڈز، دھماکہ خیز مواد، کمپریسڈ گیس، شعلہ پکڑنے والے مائع مواد، ماچس یا لائٹر، نشہ آور مشروبات، مقناطیسی مواد، آتشیں اسلحہ اور اس کی شکل کے کھلونے، سکیورٹی ٹائپ کیش باکس، بیگ یا اٹیچی کیس وغیرہ لیجانا ممنوع قرار دیئے گئے ہیں۔
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…