تعمیراتی سامان میں 50فیصد تک اضافہ گھر بنانے کا خواب ادھورا رہ گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)تعمیراتی سامان میں 50فیصد تک اضافہ کے باعث گھر بنانے کا خواب ادھورا بن گیا ہے تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ کے باعث کنسٹرکشن انڈسٹر ی شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اینٹ ،سیمنٹ ، باجری ، سریا ، کی قیمتوں میں پچاس فیصدتک اضافہ ہوا ہے سستے گھر کا خواب پورا ہونا مشکل ہو گیا ہے سیمنٹ کی بوری 200روپے تک مہنگی ہو گئی ہے ۔ اسٹیل 50سے 60ہزار روپے فی ٹن

مہنگا ہو گیا ہے الیکٹرک سامان 30فیصد تک مہنگا ہو گیا ہے۔ سینٹری سامان کی قیمت میں 10سے 30فیصد تک اضافہ ہوا ہے روپے کی قدر میں کمی اوردرآمدی لاگت بڑھنے سے کنسٹرکشن کی انڈسٹری بھی ویران ہو کر رہ گئی ہے ۔ سیمنٹ 525روپے سے 750روپے تک پہنچ گئی ہے ٹائل کی قیمت میں 5سے 30روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔ پینٹ کی قیمت میں 5سے 20فیصد تک اضافہ ہوا ہے المونیم کی قیمت میں بجٹ کے بعد 20فیصد تک اضافہ ہوا ہے تاجروں کے مطابق درآمدی سامان کی قیمت بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جبکہ مزدوری بھی 20فیصدتک مہنگی ہو گئی ہے

Recent Posts

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی…

2 mins ago

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

17 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

28 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

38 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

50 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago