فارن فنڈنگ کے مقاصد 9 اور 10 مئی کو حاصل کر لیے گئے، جاوید لطیف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ بھارت اور اسرائیل سے ہو رہی تھی جس کے مقاصد 9 اور 10 مئی کو حاصل کر لیے گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بیرون ملک سے اربوں روپےکی فنڈنگ ہوئی، 9 اور 10 مئی کو پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کا کھلا ثبوت دیا، وہ کھیل کھیلا گیا جو پاکستان کے مفادات کے خلاف تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت سے اس شخص کو فنڈنگ ملک کو نقصان پہنچانے کے لیے تھی، ریاست کے خلاف سازش کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس 11 سال سے آج تک فیصلے سے بچا ہوا ہے، اگر اس کیس کا نتیجہ سامنے آنے دیا جاتا تو قوم کو پتہ چل جاتا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل 9 اور 10 مئی کے مرکزی ملزم کو بچانے کی بات کرتا ہے، ہمیں کوئی بتا دے کہ ہماری ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں، جب ان کی ریاستوں میں ایسا جرم ہوتا ہو تو کیا انسانی حقوق کی آڑ میں دوسری ریاستیں بھی ان کو بچانے کی کوشش کرتی ہیں۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا نتیجہ سامنے آتا تو ہمیں قوم کو بتانے میں آسانی ہوتی، آج کچھ ادارے جان بوجھ کر خود کو دباؤ میں محسوس کروا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو ابھی بھی سہولت کاری مہیا کی جا رہی ہے، دو ماہ سے ریاست اپنے لیے انصاف مانگ رہی ہے لیکن کوئی نہیں سن رہا، آنے والے چیف جسٹس کے خلاف حکومت وقت نے اپیل واپس لے لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حامد خان نے بھی کہا کہ نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی، کیا 2 ماہ میں یہ فیصلہ نہ ہو سکا کہ 9 مئی کے ملزمان کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونا ہے یا سول کورٹس میں، یاد رکھیں ریاستیں اتنی کمزور نہیں ہوتیں، ریاست کے مخالفین کا ایسا عبرتناک انجام کریں گے کہ دنیا یاد رکھے گی۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات تقاضہ کر رہے ہیں کہ پاکستان میں منصفانہ انتخابات بروقت ہوں، کون سی حکومت آئے گی اس کا فیصلہ عوام کرے گی، اگر منصفانہ انتخابات ہوئے تو نواز شریف کو عوام چوتھی بار وزیرِ اعظم منتخب کریں گے۔

Recent Posts

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

2 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

14 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

38 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

47 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

56 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

1 hour ago