اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں 22 فیصد شرح سود کو کاروبار کےلیے تباہ کن قرار دے دیا۔شہباز شریف نے اسلام آباد چھٹے پاکستان فارما سمٹ اور ایوارڈز (PESA-2023) کی ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فارما انڈسٹری کی بہتری کے لیے کوشاں ہے، زندگی بچانے والی ادویات سے متعلق لائحہ عمل وضع کرنا چاہیے۔
شہباز شریف نے زور دیا کہ فارما انڈسٹری کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے اور وہ برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس کی مشکلات سے واقف ہوں، جانتا ہوں پیداواری لاگت پہلے سے بڑھ چکی ہے، فارما صنعت غریب کی دوا کا خیال رکھے، حکومت اس کے جائز مطالبات منظور کرے گی
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہے، ملک میں 22 فیصد شرح سود کاروبار کےلیے تباہ کن ہے، مشکلات اور چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض مٹھائی بانٹنے کا موقع نہیں، آئی ایم ایف نے ہماری معیشت کو جکڑ کر رکھا ہے، لیکن ہمیں صبر کے ساتھ اسے قبول کرنا ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…