وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخاب، 4 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیے


گلگت(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے 4 ممبران اسمبلی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ذرائع کے مطابق فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان، ہم خیال گروپ کے جاوید منوا، تحریک انصاف کے راجہ اعظم نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، کرنل (ر) عبید اللہ بیگ بھی کاغذات جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے چناؤ کیلئے 13 جولائی کو انتخابات کا انعقاد ہوگا، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی جعلی ڈگری میں نا اہلی کے بعد قائد ایوان کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔
گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے اپوزیشن اور ہم خیال گروپ کے درمیان تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، وفاقی مشیر برائے گلگت بلتستان قمرالزمان کائرہ بھی اس ضمن میں ناکام ہوئے، تمام پارٹیوں میں ڈیڈ لاک بر قرار ہے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

1 min ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

7 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

17 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

43 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago