لاہور(قدرت روزنامہ) پرویز الٰہی کی رہائی کے حکم پر جیل حکام کی جانب سے اعتراض پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئی جی کو طلب کرلیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کی رہائی کی روبکار پر جیل حکام نے اعتراض عائد کردیا اور عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے باوجود پرویز الٰہی کو رہا نہیں کیا گیا۔ جیل حکام نے اینٹی کرپشن کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ مشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا، عدالت وضاحت کرے۔
عدالت نے جیل حکام کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ نے روبکار جاری ہونے کے باجود ملزم کو رہا کیوں نہیں کیا، اس کی وضاحت کریں۔
عدالت نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رضوان نواز کو شو کاز نوٹس جاری کردیے اور ذاتی طور پر جواب سمیت طلب کرلیا۔ علاوہ ازیں عدالت نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو بھی طلب کرلیا۔ عدالت نے ضمانت کو جسمانی ریمانڈ کے لیے اپیل پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے مشروط کیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…