آئی ایم ایف پروگرام سے خوش نہیں مگر مجبوری میں قرض لے رہے ہیں، وزیراعظم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ قرض پروگرام معاہدے کی منظوری پر دستخط کردے گا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے خوش نہیں مگر یہ سب کچھ مجبوری میں کررہے ہیں، یہ کوئی کھیر اور حلوہ نہیں بلکہ بہت مشکل پروگرام ہے مگر ہم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ملک کو بچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، جس کے بعد معاشی ترقی کی بحالی کا پروگرام سامنے آچکا ہے، اللہ نے چاہا تو اس پروگرام کی وجہ سے ہمارا ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہوجائے گا اور اس پروگرام کے ذریعے ملک قرضوں کے پہاڑ سے باہر نکلے گا۔
وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو اللہ نے عزت دی مگر اُس نے ضد اور انا میں خود کو برباد کرلیا اور آج وہ ملک دشمنی پر اترا ہوا ہے، ورلڈکپ ٹیم ورک کی وجہ سے پاکستان نے جیتا، میاں داد سمیت تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی تھی مگر ایک شخص نے سارا سہرا اپنے سر سجانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو سوا سال کا عرصہ ہوگیا کوئی چینی یا گندم کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا جبکہ 190 ملین پاؤنڈز کا اسکینڈل سب کے سامنے ہے۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ یہ پیسہ حکومت کے اکاؤنٹ میں آنا چاہیے تھا یا پھر سپریم کورٹ کے؟شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں بیان دیا، فلسطینوں پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والا اسرائیل کہتا ہے پاکستان میں ظلم ہورہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ چار سال میں ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، اسٹیبشلمنٹ نے دھاندلی زدہ الیکشن سے پی ٹی آئی کو اقتدار دیا، فلائی اوور تین ماہ میں مکمل ہوگا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

59 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

1 hour ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

1 hour ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago